ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورومیں باڈی بلڈنگ مقابلے کے دوران نوجوان باڈی بلڈر کی موت

منگلورومیں باڈی بلڈنگ مقابلے کے دوران نوجوان باڈی بلڈر کی موت

Tue, 07 Nov 2017 18:24:49    S.O. News Service

منگلورو 6؍نومبر (ایس او نیوز) جنوبی کینر ا ضلع کے امیچیور باڈی بلڈرز فیڈریشن کے زیراہتمام منعقدہ باڈی بلڈنگ مقابلے میں حصہ لینے والے ایک نوجوان باڈی بلڈر کا ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔

5نومبر اتوار کی شام کوڈان باسکو ہال میں منعقدہ ہال میں منعقدہ اس مقابلے کے دوران موت کا شکار ہونے والے نوجوان کا نام ونئے راج (۳۴سال) بتایا جاتا ہے ، جو فرنگی پیٹ کا رہنے والا تھا اور اس کی شادی ابھی چھ مہینے قبل ہی ہوئی تھی۔وہ پیشہ سے الیکٹریشن تھا۔

ڈسٹرکٹ مقابلے میں ونئے راج نے مقابلے کے پہلے راونڈ میں حصہ لے چکا تھا اور دوسرے راونڈ میں شامل ہونے والا تھا جب اس پر دل کا شدید دورہ پڑا اور وہ زمین پر گرگیا۔ فوری طور پر اسے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا مگر اس کی جان بچائی نہیں جاسکی۔
 


Share: